بیرسٹو کی سنچری، انگلینڈ دوسرے ونڈے میں کامیاب

   

Ferty9 Clinic

پونے : جانی بیرسٹو اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے آگے ہندوستانی بولرس بے بس دکھائی دیئے اوران دو کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ونڈے میں 6 وکٹوں کی کامیابی حاصل کی اور تین مقابلوں کی سیریز کو 101 سے برابری میں لاکھڑا کیا ہے۔ بیرسٹو نے 112 گیندوں میں 11 چوکوں اور 7 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 124 رنز بنائے جبکہ اسٹوکس نے 52 گیندوں میں 4 چوکوں اور 10 چھکوں پر مشتمل اننگز میں 99 رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ نے کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ 337/4 رنز کی شکل میں 39 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ (ابتدائی خبر اسپورٹس کے صفحہ پر)