بیروت دھماکوں سے حیران اور رنجیدہ ہوں:مودی

,

   

Ferty9 Clinic

٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ہوئے زبردست دھماکے میں مارے گئے افراد کے تئیں شدید تکلیف کا اظہار کیا۔ مودی نے کہا،‘ بیروت شہر میں ہوئے دھماکے میں معمولات زندگی اور جائیداد کو ہوئے نقصان سے حیران اور رنجیدہ ہوں۔ ہم سوگوار خاندانوں کیلئے دعا کر رہے ہیں’۔لبنان کے دار الحکومت بیروت میں منگل کے روز زبردست دھماکے میں 100 سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی اور 4000 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکوں سے شہر کی اونچی اونچی عمارتیں ہل گئیں اور زیادہ تر اونچی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر ادھر ادھر بکھرے پڑے تھے ۔