بیروت۔ لبنان کے صدر مائیکل عون نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت بیروت میں کچھ دن پہلے ہو ئے دھماکہ کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ مائیکل نے کل ایک بیان میں کہا‘‘ جب تک کہ ہم ان دھماکوں کی وجوہات سے متعلق تمام حقائق سامنے نہیں لائیں گے ، تب تک میں خاموش نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی آرام کروں گا ۔ نیز سپریم جوڈیشل کونسل کو دھماکے کے تعلق سے ذکر کرنا اس سمت میں پہلا قدم ہے ’’ ۔ واضح رہے کہ 4 اگست کو ساحلی شہر بیروت میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر دس منٹ دو بڑے دھماکے ہوئے جس میں ابتک 171 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 30 40 افراد لاپتہ ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیروت کے پورٹ نمبر 12 پر2014 ء سے ہی امونیم نائٹریٹ جمع کیا جارہا تھا ، جس میں دھماکہ ہوگیا۔