بیروت میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ

   

بیروت ۔ 9 ستمبر (ایجنسیز) اسرائیلی فوج نے منگل کے روز بیروت کے جنوب میں تقریباً 30 کلو میٹر دور واقع شہر الجیہ کے قریب ایک گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دی۔ایجنسی کے مطابق “دشمن ڈرون نے زاروت کے علاقہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، یہ علاقہ الجیہ اور برجہ کے درمیان الخروب ضلعے میں واقع ہے”۔ فرانس پریس کے ایک فوٹوگرافر نے حملے کی جگہ پر تباہ حال جلتی ہوئی گاڑی دیکھی جو مسجد کی دیوار سے ٹکرائی ہوئی تھی، جبکہ لبنانی فوج کے اہل کار موقع پر موجود تھے۔یہ حملہ لبنان کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملوں کے سلسلے کے بعد ہوا، جن میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بات لبانی وزارت صحت کی جانب سے بتائی گئی۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ مذکورہ حملہ حزب اللہ کے علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جن میں “رضوان فورسز کے کیمپ” بھی شامل ہیں۔