بیروت ؍ نئی دہلی۔ بیروت دھماکوں کے بعد حکومت ہند نے انسانی بنیادوں پر درکار ضرورت کے تمام ساز و سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہاں کے حکام کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے کہ آیا کسی اور چیز کی ضرورت ہو تو فوری اطلاع دی جائے۔ یاد رہے کہ امونیم نائٹریٹ کے دھماکوں سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ حکومت ہند کی جانب سے اقوام متحدہ ہی ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس تریمورتی نے حکومت لبنان کے ساتھ حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کی جانب سے اظہار یگانگت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات اور دیگر ضروری ساز و سامان جنگی خطوط پر لبنان روانہ کئے گئے ہیں اور مزید اشیاء بھی عنقریب روانہ کی جائیں گی۔