بیروت کی بندرگاہ پر آتشزدگی کا نیا واقعہ

   

Ferty9 Clinic

بیروت : لبنانی دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر آتش زدگی کی تحقیقات شروع ہوگئی۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق بندرگاہ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جب کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کے ایک گودام میں خوف ناک دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک اور 7ہزار زخمی ہوگئے تھے۔