بیروزگاری پرملک جواب مانگ رہا : راہول گاندھی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بے روزگار کے تعلق سے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بے روزگاری ایک بہت بڑا بحران ہے اور اس کا حل نکالنا وزیر اعظم مودی کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک اس تعلق سے جواب مانگ رہا ہے اور پی ایم مودی کو بہانا بنانا بند کر دینا چاہیے۔ اس تعلق سے راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں بے روزگاری سے متعلق ایک خبر کا تراشہ بھی شیئر کیا ہے۔