بیروزگاری کی شرح میں 3.2فیصد کمی: سروے

   

نئی دہلی : اقتصادی سروے 2023-24 میں کہا گیا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع مسلسل بڑھ رہے ہیں اور مالی سال 2023-24 میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 3.2 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مالی سال 2017 -18 میں بے روزگاری کی شرح چھ فیصد تھی۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2023-24 پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع مسلسل بڑھ رہے ہیں اور بے روزگاری کی شرح کم ہو رہی ہے اور ورک فورس میں خواتین کا حصہ بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدرا یوجنا، اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے اقدامات نے انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے ، ہنر کی تربیت فراہم کرنے اور خود انحصاری اور پائیدار معاش کی تعمیر میں افراد کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔