بیروزگاری کے مسئلہ پر شرمیلا کی بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ضلع محبوب نگر میں بیروزگاری کے مسئلہ پراپنی ہفتہ واری بھوک ہڑتال کی۔انہوں نے گڈورو منڈل کے سوملاتانڈا کا دورہ کیا اور بی سنیل نائیک کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ سنیل نائیک نے بیروزگاری سے تنگ آکر ایک سال قبل خودکشی کرلی تھی۔ شرمیلا نے تقریباً ایک گھنٹہ تک سنیل نائیک کے ارکان خاندان سے بات چیت کی۔ انہوں نے سنیل کے خاندان کی مالی مدد کی اور ان ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ بعد ازاں بیروزگاروں کے ساتھ اظہار یگانگت کیلئے شرمیلا نے گنڈنگا گاؤں میں بھوک ہڑتال کی۔