حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیرمین محمد سلیم نے کہا ہے کہ ریاست میں اقلیت سے تعلق رکھنے والے بیروزگار نوجوانوں کو فروغ ہنر کے قومی کارپوریشن اور اڈیشہ کی سنچورئین یونیورسٹی کے تعاون و اشتراک سے 20 مختلف پیشوں میں ہنر مند بنانے کے لیے بھوبنیشور میں 6 ماہ کی تربیت دی جائے گی ۔ ان تربیتی پروگراموں کے لیے تلنگانہ سے منتخب تمام امیدواروں کے مصارف تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی طرف سے برداشت کئے جائیں گے ۔ خواہش مند افراد 15 فروری تک دفتر وقف بورڈ کے ٹریننگ سنٹر سے مزید تفصیلات حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔