متوفی کنڈال کے والدین کو کانگریس قائدین کا پرسہ اور احتجاج
ونپرتی : ونپرتی منڈل تڑپتی گاؤں کے نوجوان کنڈال نے خودکشی کرلی ہے جس پر آج یوتھ کانگریس ریاستی صدر شیواسینا ریڈی اور سابق ایم پی مرلو روی نے تڑپتی گاؤں میں کنڈال کے پوسٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گھر پہونچ کر کنڈال کے والدین کو پرسہ دینے کے بعد تڑپتی گاؤں میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیروزگار نوجوان کنڈال کی خودکشی حکومت کا قتل ہے ، قیام ریاست تلنگانہ سے پہلے ریاست کیلئے نوجوانوں خودکشی کی تھی آج ریاست میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کیلئے خودکشی کررہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں کوئی نوجوان خودکشی نہ کریں ، آنے والی حکومت کانگریس کی ہے ۔ کانگریس پارٹی بیروزگاروں کے ساتھ ہے نوجوان کو حق ملنے تک حکومت پر زور لگائے گئی اور بیروزگاروں کو انصاف ملے گا ۔ اس موقع پر بیروزگاروں احتجاج میں شامل رہے اور یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ لاک ڈاؤن سے ودیا والینٹر بیروزگار ہیں حکومت کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ضلع صدر کانگریس پارٹی شنکر پرساد،ستیش یادو، پرشانت، سرپنچ گنیش گوڑ، مہلا کانگریس دھنا لکشمی، جوردھا ریڈی، پارٹی قائدین اور کارکنوں موجود تھے۔