نئی دہلی: دہلی کی عدالت نے 21 ملکوں کے 91 شہریوں کو آج ضمانت عطا کردی جن کے خلاف نظام الدین مرکز دہلی کے اجتماع میں کوروناوائرس کے ماحول میں شرکت کرنے کا الزام ہے۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گرموہینا کور نے بیرونی شہریوں کو فی کس 10 ہزار روپئے کے شخصی مچلکہ کی پیشکشی پر راحت عطا کی۔ ملزمین کے ایڈوکیٹ آشمہ مانڈلا نے کہا کہ بیرونی شہری جمعرات کو مزید راحت کیلئے رجوع ہوں گے۔