خلاف ورزی پر 6000 سے زائد رجسٹریشن منسوخ، لوک سبھا میں وینکٹ ریڈی کو حکومت کا جواب
حیدرآباد ۔17۔ مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزارت داخلہ نے لوک سبھا میں کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے سوال پر بتایا کہ ملک میں فارن کانٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کے تحت گزشتہ تین برسوں میں رضاکارانہ تنظیموں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں ۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ تین مختلف زمروں کے تحت لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ 2017 ء میں 1011 ، 2018 ء میں 520 اور 2019 ء میں 683 کو ایف سی آر اے لائسنس جاری کیا گیا۔ وزارت نے بتایا کہ کے این جی اوز کی تفصیلات آن لائین کردی گئی ہیں۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو مزید بتایا گیا ہے کہ ایف سی آر اے 2010 ء کی خلاف ورزی پر مرکزی حکومت نے 6676 اداروں کے رجسٹریشن سرٹیفکٹس منظور کردیئے ہیں ۔ 2017 ء میں جملہ 4866 رجسٹریشن منسوخ کئے گئے جن میں مذہبی 627 ، کلچرل 1817 اور تعلیمی 3316 شامل ہیں ۔ 2018 ء میں صرف ایک سرٹیفکٹ منسوخ کیا گیا جو تعلیمی زمرہ کا ہے ۔ 2019 ء میں 1809 این جی اوز کے رجسٹریشن منسوخ کئے گئے جن میں مذہبی 273 ، کلچرل 714 اور تعلیمی 1297 شامل ہیں ۔ رضاکارانہ تنظیموں نے ایک رجسٹریشن حاصل کرتے ہوئے کئی سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں رجسٹریشن منسوخ کیا گیا۔