بیرونی تبلیغی ارکان کی اپیل پر سپریم کورٹ میںآج سماعت

   

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک کے افراد کے ان اپیلوں کی 29 جون کو سماعت ہوگی جس میں 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2,500 شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے کے حکومت کے احکامات کو چیلنج کیا ہے۔ ان پر تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر شامل ہونے کیلئے ہندوستان کا سفر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جسٹس اے ایم کھنویلکر اور جسٹس مہیشوری پر مشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ مرکز کو پیش کرنے کیلئے اپنی اپیلوں کی نقل پیش کریں۔ درخواست گزاروں میں تھائی لینڈ کی خاتون بھی شامل ہے جو 7 ماہ کی حاملہ ہے۔