بیرونی تنظیموں سے روابط کا شبہ سعودی عرب میں پوچھ تاچھ کے بعد 11 افراد رہا

   

٭ سعودی عرب میں 11 افراد کو رہا کردیا جن میں دشمن تنظیموں کے ساتھ روابط اور تعلقات کے شبہ میں نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے نیوز ایجنسی کو یہ بات بتائی۔ دشمن تنظیوں کے ساتھ روابط اور بیرونی فنڈس حاصل کرنے کے شبہ میں ان افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ سعودی عہدیدار نے مزید بتایا کہ کسی کو بھی قصوروار قرار نہیں دیا گیا تاہم یہ معاملہ بھی کھلا ہے اور الزامات عائد کئے جاسکتے ہیں۔