بیرونی فنڈس کہاں سے آئے ، کسانوں سے مرکز کا سوال

,

   


نئی دہلی : مرکزی حکومت نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اختیار کرلی ہے ۔ چنانچہ احتجاجیوں کی قیادت کرنے والی بھارتیہ کسان یونین پر سنٹرل ایجنسی کو خصوصی نظر رکھنے کیلئے کہا گیا ہے اور حکومتی ادارہ یہ جاننے کوشاں ہیں کہ یونین کو اُس کے فنڈس کہاں سے حاصل ہوتے ہیں۔ مرکز کے تحت کام کرنے والے محکمہ نے اتوار کو یونین سے کہاکہ اُس کے رجسٹریشن کی تمام تفصیلات پیش کرے جن کے ذریعہ وہ بیرونی فنڈس حاصل کرنے کی مجاز ہوئی ۔ بصورت دیگر یہ فنڈس واپس بھیج دیئے جائیں گے ۔