بیرونی ممالک اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالر شپ ، سیاست ٹی وی پر پروگرام

   

حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ میناریٹی امیدواروں کیلئے بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کیلئے20 لاکھ روپئے اسکالر شپ دی جاتی ہے اس کیلئے جاریہ سیزن کا آن لائن رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے۔ سیاست ٹی وی کے کیریئر پروگرام میں مسٹر ایم اے حمید نے اس کی مکمل معلومات کو سہل انداز میں پیش کیا ہے، اینکر محمد منیر ہیں۔ اس کو ہیتھ وے 111 پر اور یو ٹیوب پر سیاست ٹی وی کیریئر گائیڈنس پروگرام میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔