بیرونی ممالک روانہ ہونے والے طلبہ کیلئے خصوصی ٹیکہ اندازی مہم

   

نارائن گوڑہ آئی پی ایم سنٹر کا انتخاب 4 جون سے سلاٹ بکنگ کا آغاز
حیدرآباد ۔ حکومت تلنگانہ نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرونی ممالک روانہ ہونے والے طلبہ کیلئے ٹیکہ اندازی کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں نارائن گوڑہ کے آئی پی ایم میں ٹیکہ دینے کا مرکز قائم کیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سلاٹ بک کرنے کیلئے 4 جون سے درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ بیرونی ممالک رویانہ ہونے والے طلبہ کورونا کا ٹیکہ حاصل کرنے کیلئے

www.health.telangana.gov.in

ویب سائیٹ پر سلاٹ بک کرنے کیلئے درخواستیں داخل کرلیں ۔ 5 جون سے سلاٹ دستیاب ہوجائے گا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے 30 مئی کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے بیرونی ممالک روانہ ہونے والے طلبہ کیلئے خصوصی ٹیکہ اندیازی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ انہیں اپنی تعلیم برقرار رکھنے کیلئے بیرونی ممالک کا سفر کرنے میں آسانی ہوسکے ۔ خصوصی ٹیکہ اندازی مہم کیلئے حکومت کی جانب سے رہمایانہ خطوط جاری کردئے ہیں ۔