بیرونی ممالک میں حصول اعلیٰ تعلیم کے رجحان میں کمی نہیں آئی

   

تلنگانہ کے 90 فیصد طلبہ برطانیہ ، امریکہ ، کینڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ، سروے میں انکشاف
حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں کورونا بحران شدت اختیار کرنے کے بعد طلبہ بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔ بالخصوص برطانیہ ، امریکہ اور کینڈا میں تعلیم حاصل کرنے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں ۔ ایمگریشین کے قواعد میں ترمیمات کے بعد طلبہ کی اکثریت ان ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دے رہی ہے ۔ بیرونی ممالک میں تعلیمی کنسلٹنٹ یاکیٹ ادارے نے ریاست کے 30 ہزار طلبہ سے مختلف تعلیمی امور پر سروے کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ہے ۔ سروے میں حصہ لینے والے 90 فیصد طلبہ نے برطانیہ ، کینڈا اور امریکہ میں حصول تعلیم کے لیے اولین ترجیح دی ہے ۔ ان تینوں ممالک کے بعد آسٹریلیا ، جرمنی ، نیدرلینڈس ، ایرلینڈ کو دوسری پسند بتائی ہے ۔ کوویڈ 19 کے بحران کے باوجود ریاستی طلبہ کے بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ سروے میں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ سال 2020 میں بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ نے سفری تحدیدات ، مالی مسائل کی وجہ سے جاریہ سال تک اپنے منصوبوں کو ملتوی کردیا ہے ۔ ایسے طلبہ کی ہی اکثریت پائی گئی ہے ۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں 18 ہزار طلبہ نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بیرونی ممالک کو روانہ ہوئے ہیں ۔۔