شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب کے بھودیوی 38 سالہ ساکن کڑپہ نے جبار خان نیشنل ٹراویلس کڑپہ سے بیرونی ممالک میں ملازمت کے سلسلہ میں ملاقات کی تھی جس پر جبار خان نے متاثرہ خاتون کو 27 جنوری کو طلب کیا اور بتایا کہ اس کے ہمراہ مزید دو خواتین کے کیرمنی اور یشودما بھی کوویت کو ملازمت کے لیے اس کے ساتھ آرہی ہیں 28 جنوری کو تین خواتین کو روانہ کرنے سید کریم 44 سالہ اور شیخ عبدالجاوید 43 سالہ سب ایجنٹس حیدرآباد آئے اور 29 کی صبح ایرپورٹ پہنچنے کے بعد ایک خاتون کو دوبئی کا ویزٹ ویزا اور دو خواتین کو کوویت میں ورک ویزا فراہم کیا اور ساتھ ہی تمام دستاویزات اور ٹکٹ دے کر روانہ ہوگئے ۔ خواتین کو بتایا گیا تھا کہ تینوں کو ایک ہی مقام کا ویزا فراہم کیا جارہا ہے جس پر متاثرہ خاتون نے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس میں شکایت کی جس پر شیخ عبدالجاوید اور سید کریم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور جبار خان ایجنٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔
