حیدرآباد: بیرونی ممالک کے سگریٹس کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث پانچ رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس نے گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ مالیتی اشیاء ضبط کرلیا۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ بیگم بازار کا تاجر ویپل رنکا ہے اور اس کا تعلق راجستھان سے ہے جو غیر قانونی طور بیرونی سگریٹس کا کاروبار کرتا ہے ۔ اسے سابق میں بیگم بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ کمشنر نے بتایا کے ویپل نے اپنے ساتھیوں جگدیش کمار اور ڈی شریشمل کے ہمراہ غیر ملکی سگریٹس کا کاروبار کر نے لگا۔ ویپل سرنا ٹرانسپورٹ کے دو ملازمین پون کمار اور حنیف کی مدد سے شہر میں یہ سگریٹس فروخت کررہا تھا۔ انجنی کمار نے کہا کے چین، ملائشیا، ساؤتھ کوریا سے سگریٹس اسمگلنگ کے بعد شہر میں سپلائی کئے جارہے تھے۔ اس سے جی ایس ٹی و کمرشیل ٹیکس کی چوری کی جارہی تھی۔ بھاری مقدار میں سگریٹس کی موجودگی کی اطلاع پر نارتھ زون ٹاسک فورس نے شاہ عنایت گنج میں دھاوا کرکے ایک کروڑ کے سگریٹس برآمد کر لئے۔