حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ممنوعہ بیرونی ممالک کے سگریٹس کے ایک بڑے ذخیرہ کو پولیس نے کارروائی کے دوران بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ان سگریٹس کو فروخت کر رہا تھا ۔ کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون کی ٹیم نے آج بیگم بازار علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 46 سالہ سنتوش کو گرفتار کرلیا ۔ یہ شخص عثمان شاہی افضل گنج علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ذخیرہ کئے ہوئے 3300سگریٹس کے باکس کو برآمد کیا جو 23 مختلف برینڈس کے بتائے گئے ہیں ۔ ان سگریٹس کی کل مالیت 6 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سنتوش کا تعلق راجستھان سے بتایا گیا ہے جو 1999 میں حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور پرفیومس کا کاروبار کرتا ہے ۔ گذشتہ دو سال سے یہ شخص ممنوعہ بیرونی سگریٹس کا کاروبار کر رہا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے مزید کارروائی کیلئے شاہ عنایت گنج پولیس کے حوالے کردیا ۔