بیرونی کرنسی کی منتقلی کے دوران ایرپورٹ پر دو افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ /20 اگست (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ڈی آر آئی عہدیداروں نے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 48 لاکھ 75 ہزار روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دوبئی سے انڈیگو ایرلائینس نمبر 6E-26 اور ایرانڈیا AI951 کے دو مسافرین کے لگیج کی تلاشی لینے پر ان کے لگیج میں موجود مٹھائی کے ڈبوں اور بسکٹ کے ڈبوں میں سے سعودی ریالس برآمد ہوئے جن کی جملہ مالیت ایک کروڑ 48 لاکھ 75 ہزار روپئے کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ۔