حیدرآباد : /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) بیرونی کرنسی کے بدلے ہندوستانی کرنسی فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر عوام کو ٹھگنے والی بین ریاستی دھوکہ بازوں کی سات رکنی ٹولی کو کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس سری بالا نے بتایا کہ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والا محمد عمران شیخ اور اس کے ساتھی واحد شیخ ، عاصم عالم ، کلثوم ، محمد علی شیخ ، نشاء اور شیخ نثار احمد کی مدد سے عوام کو کرنسی کی تبدیلی کے بہانے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ محمد عمران شیخ چھوٹے بیوپاریوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے درہم کے بدلے ہندوستانی کرنسی فراہم کرنے کا دعویٰ کررہا تھا ۔ متاثرہ شخص کو مذکورہ دھوکہ باز عوامی مقامات میں طلب کرکے نوٹوں کا بنڈل حوالے کیا کرتے تھے ۔ جبکہ کرنسی نوٹ کے بدلے کاغذ اور نیوز پیپر کے تکڑے حوالے کرکے دھوکہ دے رہے تھے ۔ ایسے کئی افراد کو نشانہ بناتے ہوئے دھوکہ بازوں کی ٹولی نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہوئے ۔ گرفتار ملزمین کے قبضے سے 7 لاکھ 47 ہزار نقد رقم برآمد کرلی اور انہیں بوئن پلی پولیس کے حوالے کردیا ۔ ب