حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ہندی فلموں کے مشہور ویلن سونوسود نے پڑوسی ریاستوں کے 3.35 لاکھ مزدوروں کے لیے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے اعلان کردہ پیاکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کے سی آر کو حقیقی قائد قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ کے سی آر نے کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقل و مقام کر کے تلنگانہ پہونچنے والے مزدوروں کو تلنگانہ کی ترقی کے نمائندے قرار دیتے ہوئے انہیں فی کس 12 کیلو چاول یا آٹا دینے کے علاوہ خاندان کے فی رکن کو 500 روپئے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جس پر سونوسود نے ٹیوٹر پر خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو بھی ٹیاگ کیا ہے ۔ سونوسود نے کے سی آر چیف منسٹر کو سلوٹ پیش کیا اور چیف منسٹر کی پریس کانفرنس کو بھی ٹیوٹر پر پوسٹ کیا ہے ۔۔