مقامی کاشتکاروںکے مفادات کا تحفظ‘ حکومت کے اقدام پراظہار تشکر
کوہیر 10 جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید اطہر احمد بی آر ایس پارٹی قائد موضع کویلی کوہیر منڈل نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ چیف منسٹر کا اقدام قابل ستائش ہے جنہوں نے ربیع کے سیزن کے تلنگانہ ریاست کے آلو کے کسانوں کے حق میں جو فیصلہ لیا ہے کہ بیرونی ریاستوں سے آلو کی درامد کو روک کر یہاں کے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اس لیے ریاستی وزیراعلی اے ریونت ریڈی، وزیر زراعت تملا ناگیشور راؤ اور بالخصوص طور پر ظہیر آباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔ کیونکہ تلنگانہ ریاست کے باہر سے آلو کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے حکومت کے فیصلہ کن اقدام سے تلنگانہ کے کسانوں بالخصوص ظہیرآباد اور کوہیر منڈل کے کسانوں کو کافی راحت ملی ہے۔اس اہم قدم نے نہ صرف ہمارے مقامی آلو کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ وہ بیرونی مسابقت کے دباؤ کے بغیر ترقی کر سکیں۔ ہم ان مشکل وقتوں میں اپنی زراعی برادری کی مدد کرنے میں ان کی کوششوں کی تہہ دل سے تعریف اور سراہنا کرتے ہیں۔ہم سب اس موقع پر آلو کے تمام کسانوں سے اپنی پیداوار کے معیار کو برقرار رکھنے کی اپیل کرنا چاہیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے آلو مارکیٹ میں نمایاں ہوں اور بہترین ہوں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم 20 جنوری تک مارکیٹ میں اچھے معیار کے آلو کی آمد کی توقع رکھتے ہیں۔ آئیے ہم اس مقصد کے لیے مل کر کام کریں، اپنی پیداوار میں اضافہ کریں اور اپنے کسانوں کی ترقی کو یقینی بنائیں۔
