بیرون ملک جانے کی دعوت میں حملہ، ساتھی ہلاک

   

حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) بیرون ملک جانے کی تیاری میں منعقدہ تقریب میں ایک ساتھی نے دوسرے ساتھی کا قتل کردیا، جو کنیڈا جانے کی تیاری کررہا تھا۔ یہ واردات کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ ناگراجو ساتھی مارشل کے حملہ میں فوت ہوگیا۔ ناگراجو نے گذشتہ دنوں آئی ایل ٹی کا امتحان کامیاب کیا تھا۔ اس کامیابی کے بعد ساتھیوں نے دعوت کی خواہش کی تھی۔ ناگراجو جوگی پیٹ ضلع سنگاریڈی کا متوطن ہے جو ایل ٹی جی میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا۔ 31 مارچ کی رات ہاسٹل کی عمارت میں دعوت منعقد کی گئی اس دوران بحث و تکرار کے بعد مارشل نے وزنی شئے سے حملہ کرتے ہوئے ناگراجو کو شدید زخمی کردیا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع