نئی دہلی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے جیٹ ایرویز کے بانے نریش گوئل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے اور ان کے خلاف جاری کردہ لک آوٹ سرکولر کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ ان کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا ہے۔ دالت نے کہا کہ اس مرحلہ پر انہیں کوئی بھی عبوری راحت نہیں دی جاسکتی اور مزید کہا کہ اگر انہیں موجودہ طور پر بیرون ملک سفر کی اشد ضرورت ہے تو وہ 18,000 کروڑ روپئے بطور ضمانت جمع کراسکتے ہیں۔ جیٹ ایرویز مالی بحران اور خسارہ سے دوچار ہونے کے بعد اپنے آپریشنس بند کرچکا ہے اور تب سے اس ایرلائن کے بانی نریش گوئل کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔