نئی دہلی : ملکی اور غیرملکی ٹیکوں کی سپلائی بڑھانے کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جارہی تنقیدوں کے درمیان مرکزی حکومت نے آج کہاکہ بین الاقوامی سطح پر ٹیکے خریدنا‘آف دی شیلف’ چیز خریدنے جیسا نہیں ہے ۔نیتی آیوگ میں رکن (صحت) اور کووڈ۔19(این ای جی وی اے سی) کے لئے ویکسین انتظامات پر قومی ماہرین گروپ کے صدر ڈاکٹر ونود پال نے کورونا ویکسین سے متعلق الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مرکز 2020کے وسط سے ہی تمام اہم بین الاقوامی ویکسین مینوفیکچررز کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے ۔ فائزر، جے اینڈ جے اور ماڈرنوں کے ساتھ کئی راونڈ کی بات چیت ہوچکی ہے ۔ حکومت نے انہیں ہندستان میں ٹیکوں کی سپلائی یا انہیں بنانے کے لئے تمام قسم کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے ٹیکے مفت سپلائی کے لئے دستیاب ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ٹیکے خریدنا ‘آف دی شیلف’ چیز خریدنے جیسا نہیں ہے۔