بیرون ملک سے ہندوستان آنے والوں کے لیے قرنطینہ مراکز میں رہنا اب لازمی نہیں ہوگا چاہے وہ کووڈ 19 سے متاثر ہوں۔ بیرون ملک سے ہندوستان آنے پر، کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے والے افراد کے ساتھ طے شدہ معیاری قواعد کے مطابق علاج کیا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ مرکز میں رہنا لازمی نہیں ہوگا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے جمعرات کو جاری کردہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق، نئے اصول کا اطلاق 22 جنوری سے ہوگا اور اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔ باقی دفعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ موجودہ رہنما خطوط کے مطابق، ‘خطرے میں’ ممالک سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے فرد کو آئسولیشن سینٹر میں رکھنا اور مقررہ معیاری اصولوں کے مطابق ان کا علاج کرانا لازمی ہے۔