بیرون ملک میں پھنسے ہندستانیوں کو 7مئی کے بعدواپس لایا جائے گا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 5مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ بیرون ملک پھنسے تمام غیرمقیم ہندستانیوں کو سات مئی کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارہ سے ملک واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے ۔مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشا ر مہتہ نے یہ اطلاع جج اشوک بھوشن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ کو گنگا گیری کی عرضی پر سماعت کے دوران دی۔ مرکزی حکومت نے بنچ کو بتایا کہ سات مئی سے بیرون ملک پھنسے ہندستانیوں کو واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے وزارت خارجہ نے پوری تیاری کرلی ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت نیپال میں پھنسے ہندستانیو ں کو لایا جانا بھی شامل ہے ۔عرضی گزار نے نیپال میں آباد 1000سے زیادہ ہندستانیوں کے پھنسے ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں واپس لانے کی ہدایت دیئے جانے کی درخواست کی تھی۔