بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کی 7مئی سے واپسی

   

نئی دہلی ۔ 4مئی ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی میں اپنا رول ادا کرے گی اور یہ عمل مرحلہ وار انداز میں 7مئی سے شروع کیا جائے گا ۔ ہوم منسٹری نے ایک بیان میں کہا کہ صرف ایسے لوگوں کو جن میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئیں ، ان ہی کو سفر کی اجازت دی جائے گی اور اس ضمن میں طیارہ اور بحری جہازوں کا انتظام کیا جائے گا ۔ یہ سہولت ادائیگی کی اساس پر دستیاب کرائی جائے گی ۔ ہندوستان پہنچنے کے بعد ہر ایک کی طبی جانچ کی جائے گی اور انہیں 14یوم کیلئے کسی دواخانے یا ادارہ جاتی مرکز میں کوارنٹائن کیا جائے گا ۔