بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ عابڈز کے ٹراویل ایجنٹ کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ 16 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) بیرون ملک روانگی کے خواہشمند طبقہ کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عابڈس علاقہ میں واقع ٹراویلس ایجنٹ کے خلاف عابڈس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ہے ۔ درجنوں متاثرین نے ٹراویل ایجنٹ کی مبینہ دھوکہ دہی کیخلاف شکایت درج کروائی ہے اورٹراویل ایجنسی سی ٹی ایس کارپوریٹ سولیوشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ متاثرہ طبقہ نے ٹراویل ایجنٹ قطب الدین پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے اور زندگیوں سے کھلواڑ کرتے ہوئے فرار اختیار کرلی ہے ۔ فتح میدان کے قریب واقع سی ٹی ایس کارپوریشن سولیوشن ٹراویل ایجنسی سے طلبہ رجوع ہوئے تھے ۔ امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ممالک روانگی کے خواہشمند طبقہ کو ایرٹکٹ فراہم کرنے کا اس ایجنسی نے یقین دلایا اور فی کس طالب علم سے لاکھوں روپئے وصول کرلئے ۔ ٹکٹ کے انتظار میں طلبہ اس ایجنٹ کی راہ دیکھتے رہے لیکن اس ایجنٹ نے انھیں ٹکٹ فراہم نہیں کیا بلکہ اُن سے رابطہ ہی منقطع کردیا ۔ ٹراویل ایجنسی کے چکر کاٹنے پر مجبور طلبہ کی آج کثیرتعداد ایجنسی کے دفتر پر جمع ہوئی اور احتجاج منظم کیا اور چند طلبہ نے عابڈس پولیس اسٹیشن کا رُخ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ۔ اس سی ٹی ایس کارپوریٹ سولیوشن ٹراویل ایجنسی پر الزام ہے کہ اُس نے درجنوں طلبہ کو دھوکہ دیا ہے اور راہ فرار اختیار کرلی ۔ عابڈس پولیس نے شکایت درج کرلی ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع