بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دیکر رقم لوٹنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) بیرون ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والے دو افراد کو نارتھ زون ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ابھیشیک ریڈی 30 سالہ ساکن آصف نگر اور تھما چنما 41 سالہ ساکن نظام پیٹ دونوں نے حمایت نگر میں آفس کھولا جہاں وہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کا تیقن دے کر ان سے بھاری رقم وصول کررہے تھے۔ بیرون ممالک میں ملازمت کے لئے ویزا رہائش اور سفری انتظامات فراہم کرنے کے لئے تین ماہ کی مدت رکھی اور 25 امیدواروں سے 83 لاکھ روپے حاصل کرلئے اور اس کے بعد یہ دونوں ان تمام امیدواروں سے رابطہ میں نہیں آرہے تھے جس کے بعد متاثرین نے نارتھ زون ٹاسک فورس میں شکایت کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دو لیاپ ٹاپ،، پانچ موبائیل فونس، معاہدے کے کاغذات،
ویزا کی منظوری کے کاغذات، مہر، لیبر لائسنس جن کی جملہ مالیت 25 لاکھ روپیوں کو ضبط کرلیا۔ ابھیشک اور چنما کے خلاف نارائن گوڑہ اور الوال پولیس اسٹیشن میں پہلے سے ہی دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں۔ ش