حیدرآباد8مئی (سیاست نیوز ) حیدرآباد کے ایرپورٹ ہیلت آرگنائزیشن کی سربراہ ڈاکٹر انورادھا نے بتایا کہ بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس حیدرآباد لانے کے لئے 9پروازیں چلائی جائیں گی اور یہ سلسلہ ہفتہ سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ کے تحت پہلی پرواز وندے بھارت مشن کے تحت چلائی جائے گی جس میں زائد از200مسافرین سوار ہوں گے اور یہ پرواز ہفتہ کی شام کوویت سے اڑان بھرے گی۔اس ماہ کی 17تاریخ تک 9خصوصی پروازیں مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو لے کر 6بین الاقوامی ایرپورٹس سے حیدرآباد پہنچیں گی۔
