حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( راست ) محترمہ رومانہ ریاض اسکول اسسٹنٹ ( انگلش ) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عیدی بازار بنڈلہ گوڑہ زون ( بنت محمد ریاض الدین صدر معلم ایڈیڈ اسکول ) کو ان کی بہترین اور بے مثال خدمات پر گورنمنٹ آف تلنگانہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 5 ستمبر 2022 کو منعقدہ یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب میں ڈی ای او آر روہنی کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ لیول حیدرآباد کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محترمہ نے 25 سال سے مختلف مدارس میں بہترین خدمات انجام دینے کا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل سی کے جناردھن ریڈی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب خواجہ مکرم ، ہیڈ مسٹریس محترمہ شبانہ منور، پی آر ٹی یو کے پریسیڈنٹ جناب ایم اے جبار، جناب منصور علی پی آر ٹی اور اساتذہ نے مبارکباد دی۔
٭٭ محترمہ معراج سلطانہ صدر معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول واسوی نگر (بہادرپورہ منڈل2) بنت جناب محمد محبوب غوری صاحب مرحوم موظف محکمہ پولیس زوجہ جناب رئیس احمد کیاڈ آپریٹرکو ضلعی (حیدرآباد ڈسٹرکٹ) سطح پر محکمہ تعلیمات کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر 5 ستمبر کو کیشو میموریل ہائی اسکول میں منعقدہ ایک پْر اثر تقریب میں ڈی ای او حیدرآباد محترمہ آرروہنی کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا۔
٭٭ محترمہ حامدہ سلطانہ معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول گلبل گوڑہ بہادر پورہ منڈل 1 بنت جناب محمد ظہیر احمد زوجہ جناب محمد نجیب اللہ کو ضلعی ( حیدرآباد ڈسٹرکٹ ) سطح پر محکمہ تعلیمات کی جانب سے یوم اساتذہ 5 ستمبر کے موقع پر کیشو میموریل ہائی اسکول نارائن گوڑہ میں منعقدہ یوم اساتذہ تقریب میں ڈی ای او حیدرآباد ڈسٹرکٹ محترمہ آر روہنی نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا ۔۔