لندن، 27 جولائی (ایجنسیز) انگلینڈ کے سابق ٹسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے موجودہ دور کے مقابلے میں اپنے زمانے کے فاسٹ اور اسپن بولرز کو زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں پیٹرسن نے کہا کہ 20 سے 25 سال پہلے بیٹنگ کرنا اس لیے مشکل تھا کیونکہ اُس وقت کے بولرز واقعی شاندار اور خطرناک ہوتے تھے، جبکہ آج کے دور میں بیٹنگ نسبتاً آسان ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے لوگ اُن کی اس رائے پر تنقید کریں، لیکن وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آج کے دور میں واقعی کون سے بولرز خطرناک سمجھے جاتے ہیں؟ پیٹرسن نے اپنے دور کے بولرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، کرٹلی امبروز، گلین میک گرا، شین وارن اور مرلی دھرن جیسے لجنڈری بولرز ہوتے تھے، جن کا سامنا کرنا آسان نہیں تھا۔