بیس سکنڈ تک ہاتھ صابن سے دھوتے رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ بیس سکنڈ تک نل کھلا رکھیں: عالیہ بھٹ

,

   

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز مہیش بھٹ کی دختر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی ہرممکنہ کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ بیس سکنڈ تک صابن سے ہاتھ ملنے کا مطلب ہر گزیہ نہیں ہے کہ آپ بیس سکنڈ تک نل کھلا رکھے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہاتھوں کو دھوئے لیکن پانی کا بھی ممکنہ طور پر بچت کرتے رہیں۔