بیس نکاتی پروگرام نفاذ کمیٹی کا دائرہ وسیع تر کرنے کا مطالبہ

   

سری گنگا نگر: راجستھان کے سری گنگا نگر میں ضلع سطح کی بیس نکاتی پروگرام عمل آوری کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ سنجے دھاریوال نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط لکھ کر ریاست میں بیس نکاتی پروگرام کے دائرہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایڈوکیٹ دھاریوال نے مسٹر گہلوت کو لکھے خط میں بتایا کہ بیس نکاتی پروگرام کمیٹی بہت پہلے تشکیل دی گئی ہے ۔ جس میںکافی عرصے سے فلیگ شپ اسکیموں کے لیے دیگر اہم محکموں کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ دھاریوال کے مطابق محکمہ سماجی بہبود، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور اقلیتی محکمہ کے ذریعہ چلائی جانے والی مختلف اسکیمیں اہل افراد تک پہنچ رہی ہیں۔ اس کی اطلاع مل جائے اور کسی سطح پر کوئی خامی ہو تو اسے دور کیا جا سکتا ہے ۔ کئی باران محکموں کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے تحت جاری کی گئی رقم وقت پر دستیاب نہیں ہوتی۔