بیشتر اضلاع میںدرجہ حرارت 15 ڈگری سلسئیس سے کم ہوگیا

   

حیدرآباد 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سارے تلنگانہ میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے کیونکہ بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت کم ہوگیا ہے ۔ اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سلسئیس رنگا ریڈی کے شاہ آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ یہی درجہ حرارت وقار آباد میں مومن پیٹ میں بھی رہا ۔ عادل آبار میں بازار ہتھنور میں اقل ترین درجہ حرارت 11.4 رہا اور ظہیر آباد میں 11.8 ریکارڈ کیا گیا ۔ اتوار کو ریاست کے 22 اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت 10 تا 15 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 16.5 ڈگری کاپرا میں ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ریاست میں مشرقی اور شمال مشرق سے چلنے والی ہوائیں محسوس ہونے لگی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آئندہ وقتوں میں در جہ حرارت میں مزید کمی آئیگی اور ہوائیں بھی چلیں گی ۔ اس کے علاوہ ماہ ڈسمبر کے ختم تک درجہ حرارت بہت زیادہ کمی ریکارڈ کی جائیگی ۔