حیدرآباد 19اگست(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،آصف آباد،منچریال، نظام آباد، جگتیال،راجناسرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ اورکاماریڈی میں شدید بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 20اگست کو عادل آباد، آصف آباد،منچریال، نرمل،نظام آباد، جگتیال، راجناسرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ و بھدرادری کتہ گوڑم میں بھی ایسی صورتحال کاامکان ہے ۔
