بیف لیجانے کا شبہ‘ ٹرین میںضعیف شخص کی پٹائی، مہاراشٹرا کے ناسک میں واقعہ

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے ناسک ضلع میں ایگت پوری کے قریب ایک ایکسپریس ٹرین میں ایک بزرگ شخص پر اس کے ساتھی مسافروں نے مبینہ طور پر اس شک میں حملہ کیا کہ وہ گائے کا گوشت لے کر جا رہا تھا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس ہفتے کے اوائل میں پیش آنے والے مبینہ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد جی آر پی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درجن افراد ٹرین کے اندر ایک شخص پر حملہ کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔جی آر پی کے مطابق متاثرہ حاجی اشرف منیر ضلع جلگاؤں کا ساکن تھا اور اپنی بیٹی کے گھر کلیان جا رہا تھا۔پولیس نے کہا کہ ہم نے ویڈیو کا نوٹس لیا ہے اور متاثرہ کی شناخت کر لی ہے۔ حملے میں ملوث کچھ لوگوں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔