منسک: یبلا روس کی پولیس کے مطابق منسک میں احتجاج کے دوران پرتشدد کارروائی کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص کے ہاتھ میں نامعلوم دھماکہ خیز مواد تھا جو دھماکے سے پھٹا جبکہ حقیقت میں یہ سکیورٹی فورسز پر پھینکا جانا تھا۔ بیلا روس میں یہ احتجاجی مظاہرے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو کے خلاف ہو رہے ہیں، جو ایک صدی کے چوتھائی سے زیادہ عرصے سے بیلاروس پر مطلق العنان کے طور پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں لوکاشینکو کی 80 فیصد ووٹ کے ساتھ متنازعہ ہ کامیابی کے بارے میں بڑے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک نے اس صدارتی الیکشن کے نتائج پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔