بیلاروسی صدر کا روس کے ساتھ انضمام کا اشارہ

   

منسک: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ انضمام کا مخالف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماسکو کے ساتھ انضمام میں ریاستی خود مختاری برقرار رہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔ صدر لوکاشینکو نے صحافیوں اور عوامی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جب ہم انضمام کے بارے میں بات کرتے ہیں تو سمجھ لینا چاہیے ہم روس کے ساتھ اپنی خود مختاری کھوئے بغیر ضم ہونا چاہتے ہیں۔