بیلاروس قائد لوکاشینکو کی ماسکو آمد

   

ماسکو : بیلاروس کے رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملک میں روسی فوج کی موجودگی سے متعلق بات چیت کے لیے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ منسک حکومت کے مطابق دونوں رہنما بیلاروس میں روسی فوج کی موجودگی کے دورانیے پر گفتگو کریں گے۔ دونوں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہیں، جو اتوار تک جاری رہیں گی۔ روس ان فوجی مشقوں کو یوکرائنی سرحد کے قریب فوجی موجودگی کی وجہ بتاتا ہے۔ تاہم مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔