منسک : بیلاروس میں چار دن تک جاری رہنے والی پرتشدد محاذ آرائی کے بعد خود پسند سربراہ مملکت الیکسانڈر لوکاشینکو اب عوامی مظاہروں کی شدت کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل جمعرات سے حکوت پر تنقید کرنے والے جیلوں میں بند ایک ہزار سے زائد افراد کی رہائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ان مظاہروں کے دوران کْل 7000 کے قریب شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ رہا کیے گئے بہت سے لوگوں نے اپنے ساتھ شدید بدسلوکی کی شکایات کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 30 سے ??زائد افراد کو بہت چھوٹی چھوٹی کوٹھریوں میں بند رکھا گیاتھا،رہا کیے گئے کئی مظاہرین کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا پڑا۔