بیلاروس میں ہزاروں افراد ایک مرتبہ پھر صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ دارالحکومت مِنسک میں سرکاری نشریاتی ادارے کے دفتر کے سامنے تقریباً تین ہزار مظاہرین نے صدر کے خلاف جاری احتجاج کے بارے میں غیرجانبدار رپورٹنگ کا مطالبہ کیا۔ ذرائع ابلاغ میں ان احتجاجی مظاہروں کو منصفانہ انداز میں نہ پیش کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین کے مطابق بیلاروس کے سرکاری میڈیا میں صدر کے خلاف مظاہروں کو نظر انداز کیا گیا اور صرف لوکاشینکو کے حمایتی نمایاں طور پر دکھائے گئے۔