بیلاروس میں صداراتی الیکشن میں 45.33 فیصد ووٹنگ

,

   

مینِسک: بیلاروس میں ہو رہے صدارتی انتخاب میں اتوار کو اب تک 45.33 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ بیلاروس سینٹرل الیکشن کمیشن کے صدر لیڈیا ایرموشینا نے بتایا کہ سات بجے گرین وِچ مِین ٹائم تک 45.33 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔ غور طلب ہے کہ موجودہ صدر الیگژنڈر لوکاشینکو چھٹی بار انتخابی میدان میں ہیں۔ سنہ 1994 سے اب تک بہ آسانی جیتتے چلے آنے والے مسٹر الیگژنڈر کو اس بار سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایک جانب جہاں حکومت کے خلاف مظاہرہ چل رہا ہے وہیں انتخابی میدان میں سابق استاذ سویتلانا تیکھانووسکیا (37) مسٹر الیگژنڈر کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔