بیلاروس میں مزید مظاہرین گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ماسکو :سیاسی بے چینی کے شکار مشرقی یورپی ملک بیلاروس میں پولیس نے مزید100سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے یہ مظاہرین سابق سوویت یونین کی اس ریاست کے دارالحکومت منسک میں احتجاج کے دوران ملک کے خود پسند صدر آلیکسانڈر لوکاشینکو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرے رواں برس کے دوران منسک میں حکمرانوں کے خلاف ہونے والے اولین بڑے مظاہرے تھے۔ اس احتجاج سے قبل گزشتہ جمعرات کے روز بھی پولیس نے دو سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔ مختلف رپورٹوں کے مطابق کل جن سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں پانچ صحافی بھی شامل ہیں۔