بیلاروس میں 150مظاہرین گرفتار

   


ماسکو: بیلاروس میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ غیر رجسٹرڈ ویزنا ہیومن رائٹس سنٹر نے یہ اطلاع دی ہے ۔ویزنا ویب سائٹ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اتوار کے روز بیلاروس کے مختلف شہروں میں 151 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کو دارالحکومت منسک سے حراست میں لیا گیا۔اس سے قبل منسک سٹی ایگزیکٹیو کمیٹی کے محکمہ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران نے دارالحکومت میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 100 کے قریب افراد کو حراست میں لیا ہے ۔